ایشیاترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئےقرض کی منظوری دیدی

0
66

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کےلئے40کروڑڈالرقرض کی منظوری دےدی۔
اے ڈی بی کےمطابق رقم صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خرچ ہوگی ،سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ منصوبے کے لیے فنڈز کا استعمال کیا جائے گا ، منصوبے سے سیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔
اے ڈی بی کےمطابق ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی ،قرض ایشائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 1.5 ارب ڈالر کی امداد کا حصہ ہے۔

Leave a reply