ایشیائی ترقیاتی بینک کی2025میں معاشی شرح نمو2.5فیصدرہنےکی پیشگوئی

0
15

ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال2025میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5فیصدرہنےکی پیشگوئی کردی۔
اےڈی بی اعلامیہ کےمطابق مالی سال2026میں پاکستان کی معاشی شرح نمو3فیصدتک پہنچنےکاامکان ہے،آئی ایم ایف کےتوسیعی فنڈسہولت پروگرام سےمعاشی صورتحال میں بہتری آئی،ٹیکس پالیسی اورتوانائی کےشعبےمیں اصلاحات سےمعاشی استحکام بہترہواہے،نجی شعبےکی سرمایہ کاری میں اضافےاورمستحکم غیرملکی زرمبادلہ مارکیٹ سےترقی کی توقع ہے۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیا ہےکہ مالی سال 2025میں اوسط فراط زرنمایاں طورپرکم ہوکر6.0فیصدتک رہنےکاامکان ہےجبکہ مالی سال2026میں اوسط افراط زرمزیدکم ہوکر5.8فیصدتک پہنچنےکاامکان ہے ۔

Leave a reply