ایشیاکپ،آج بنگلہ دیش اورافغانستان میں جوڑ پڑےگا

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کےنویں میچ میں آج بنگلہ دیش اورافغانستان کی ٹیموں میں جوڑپڑےگا۔
دبئی میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کامیلہ بھارت کی میزبانی میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔ہرٹیم اپنی فتح کےلئے پرعزم ہے۔
میگاایونٹ میں آج بنگلہ دیش اورافغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام 7:30 بجےشروع گا۔
میگاایونٹ میں 8ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں،ٹورنامنٹ کودوگروپس میں تقسیم کیاگیا ہے جس میں گروپ اےمیں پاکستان ،بھارت،یواےای اورعمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان ،سری لنکا،بنگلہ دیش اورہانگ کانگ پرمشتمل ہے۔
واضح رہےکہ ٹورنامنٹ کےتیسرےمیچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کوشکست دی تھی اورایونٹ کےپانچویں میچ میں سری لنکانےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ بنگلہ دیش ابھی تک ٹورنامنٹ میں 2میچزکھیل کرایک میں کامیاب جبکہ دوسرے میں ناکام رہی۔دوسرےجانب افغانستان نےایونٹ کےپہلےمیچ میں ہانگ کانگ کو94سکور سےشکست دےکرٹورنامنٹ کافاتحانہ آغازکیاتھا۔