ایشیاکپ:آج بھارت اورعمان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی2025کےبارہویں میچ میں بھارت اورعمان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
دبئی میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کامیلہ بھارت کی میزبانی میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔ہرٹیم اپنی فتح کےلئے پرعزم ہے۔
میگاایونٹ میں 8ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں،ٹورنامنٹ کودوگروپس میں تقسیم کیاگیا ہے جس میں گروپ اےمیں پاکستان ،بھارت،یواےای اورعمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان ،سری لنکا،بنگلہ دیش اورہانگ کانگ پرمشتمل ہے۔
9ستمبرکوشروع ہونےوالےایونٹ میں اب تک گیارہ میچزکھیلے جاچکےہیں ،جس میں سےبھارت نےایونٹ کےدوسرےاوراپنےپہلےمیچ میں یواےای کی ٹیم کو9وکٹوں سےشکست دی تھی ،پھرپاکستان کےخلاف میچ میں بھی بھارت نے فتح اپنےنام کی تھی۔جبکہ ابھی تک عمان کی ٹیم اپنےتمام میچزمیں شکست کےباعث ٹورنامنٹ سےباہرہوگئی ہے۔