ایشیاکپ:آج پاکستان اورعمان مدمقابل ہوں گے

0
1

ایشیاکپ2025کےچوتھےمیچ میں پاکستان اورعمان کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔
انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں،شائقین کرکٹ کےلئےخوشخبری ،بھارت کی میزبانی میں ہونےوالے ایشیاکپ 2025  میں پاکستان آج اپناپہلامیچ عمان کےخلاف کھیلےگامیچ پاکستانی وقت کےمطابق رات 7:30بجےشروع ہوگا۔جبکہ یہ میچ پاک بھارت ٹاکرے سےقبل وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب عمان کی ٹیم کے کپتان جدیندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کا عمان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے مگر ٹی 20 فارمیٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کے لیے ایک موقع ہے۔
ایونٹ میں 8ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں،ٹورنامنٹ کودوگروپس میں تقسیم کیاگیاہےجس میں  گروپ اےمیں پاکستان ،بھارت،یواےای اورعمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان ،سری لنکا،بنگلہ دیش اورہانگ کانگ پرمشتمل ہے۔
یادرہےکہ ٹورنامنٹ کاہائی ولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا14ستمبرکوشیڈول ہے۔
واضح رہےکہ اب تک ایونٹ میں تین میچ ہوئےجس میں پہلےمیچ میں افغانستان نےہانگ کانگ کو94رنز سےشکست دی تھی جبکہ ٹورنامنٹ کےدوسرےمیچ میں بھارت نےیواےای کو9وکٹوں سےہرادیاتھاجبکہ ٹورنامنٹ کےتیسرےمیچ میں بنگلہ دیش نےبھی ہانگ کانگ کو7وکٹوں سےشکست دی تھی۔

Leave a reply