ایشیاکپ:بھارت نےیواےای کو9وکٹوں سےشکست دیکرنیاریکارڈبناڈالا

0
1

ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو9وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر نیا ریکارڈبناڈالا۔
دبئی میں کھیلے گئےایشیاکپ کےدوسرے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے یواےای کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔
یواےای کی ٹیم بھارتی بولروں کےسامنےریت کی دیوارثابت ہوئی،یواےای کی ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 13 اعشاریہ ایک اوور میں 57 رنز بنا ئے۔
یو اے ای کی جانب سے اوپننگ بیٹر علیشان 22 اور کپتان وسیم 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ شیوام دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کےتعاقب میں بھارتی ٹیم نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا، 58 رنز کا ہدف با آسانی 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شبمن گل 20 اور کپتان سوریا کمار یادیو 7 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
اس سےقبل ایشیاکپ کےافتتاحی میچ میں افغانستان نےہانگ کانگ کو94رنزسےشکست دے کر ٹورنامنٹ کافاتحانہ آغاز کیا تھا۔
یادرہےکہ میگاایونٹ کودوگروپس میں تقسیم کیاگیاٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں۔یو اے ای اور بھارت ایشیا کپ کے گروپ اے میں شامل ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپناپہلامیچ 12ستمبرکوعمان کےخلاف کھیلےگئی جبکہ ٹورنامنٹ کاہائی ولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا14ستمبرکوشیڈول ہے۔

Leave a reply