ایشیاکپ:بھارت کےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کےچھٹےمیچ میں بھارت نےپاکستان کو7وکٹوں سےہراکرٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنےنام کرلی۔
دبئی میں کھیلےگئےایشیاکپ کےہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کےکپتان سلمان علی آغانےرویتی حریف بھارت کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا۔ شاہینوں نےپہلےکھیلتے ہوئے بھارتی سورماؤں کے خلاف مقررہ 20اوورزمیں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔جبکہ میگاایونٹ کےہائی پروفائل میچ میں پاکستان کی نہ بیٹنگ چل سکی اورنہ بولنگ کام آئی ۔جس کی وجہ سےپاکستان کرکٹ ٹیم کےہاتھ آئی تو صرف رسوائی آئی۔بھارت نے 127 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاکستان کی اننگز:
بھارت کےخلاف پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازصائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نےکیا،بھارت کے سامنےپاکستان کی بیٹنگ لا ئن لڑکھڑاگئی بلکہ شاہین کھیلناہی بول گئے۔اوپنرصائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کھاتہ کھولےکیچ آؤٹ ہوگئے۔پھر محمد حارث کریزپرآئےمگروہ بھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکے محمدحارث صرف 6 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سےفخرزمان اور صاحبزادہ فرحان نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا مگر فخرزمان بھی45 کے مجموعی سکور پر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پھرقومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا صرف 3سکور بناکروکٹ گنوابیٹھے۔
حسن نواز بھی64 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،پھر83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے وہ 44گیندوں پر40رنزبناکرکلدیپ یادیو کاشکابنے۔پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سےتوچل تومیں آیاکامعاملہ چلتارہا۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم 111کےمجموعےپر10سکوربناکرآؤٹ ہوگئے۔پھرشاہین آفریدی نےٹیم کوکچھ سہارادیاانہوں نے4چھکوں کی مدد سے قومی ٹیم کاسکور127رنزتک پہنچایااُنہوں نے33رنزکی اننگزکھیلی۔
بھارت کی جانب سےکلدیپ یادیونے3کھلاڑیوں کوشکارکیاجبکہ بمراہ اوراکشرپٹیل نے2،2کوپویلین کی راہ دکھائی۔
بھارت کی اننگز:
بھارت کی جانب سےابھیشک شرمانے31رنزبنائےجبکہ تلک ورما نےبھی 31 رنزکی اننگزکھیلی۔پھر شبمن گل 10 سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔ان کے علاوہ شیوم دوبے نے 10 اور کپتان سوریا کمار یادیو نے 47 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سےصائم ایوب نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔