ایشیاکپ:سپرفورمرحلہ،پاک بھارت میچ میں پھراینڈی کرافٹ ریفری ہونگے

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کےسپرفورمرحلے میں پاک بھارت میچ میں ریفری ایک بارپھراینڈی پائی کرافٹ ہوں گے۔
ایشیاکپ سپرفورکےدوسرے میچ میں پاکستان اوربھارت اتوارکومدمقابل ہوں گے،اینڈی پائی کرافٹ نے14 ستمبرکوہونےوالےپاک بھارت میچ میں ہاتھ ملانےسےمنع کیاتھا۔ہینڈشیک تنازع کےمرکزی کرداراینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری مقررہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےآئی سی سی سےپائی کرافٹ کی فوری برطرفی کامطالبہ کیاتھا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان نےپری میچ پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی۔















