ایشیاکپ سپرفورمرحلہ:آج پاکستان اوربنگلہ دیش میں جوڑپڑےگا

0
4

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی2025کے سپرفورمرحلےمیں آج پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کےدرمیان  جوڑپڑےگا۔
دبئی میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کامیلہ بھارت کی میزبانی میں اپنی منزل کی جانب گامزن ہے،میگا ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔ ہرٹیم اپنی فتح کےلئے پرعزم ہے۔ٹورنامنٹ میں سپر فورمرحلہ چل رہاہے۔ابھی تک سپر فورمرحلےکےچار میچزہوئےہیں،جس میں پہلےمیچ میں بنگلہ دیش نےسری لنکاکومات دی تھی جبکہ سپرفورمرحلےکےدوسرےمیچ میں بھارت نےپاکستان کوشکست دی تھی اورایونٹ کےپندرہویں اورسپرفورمرحلےکےتیسرےمیچ میں پاکستان نےسری لنکاکو5وکٹوں سےہرایاتھا۔پھرسپرفورمرحلےکےچوتھےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کوشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیاہے۔اس شکست کےبعدسری لنکاکاسفرٹورنامنٹ سے ختم ہوچکاہےمگروہ ٹیم اپناایک میچ بھارت کےخلاف کھیلے گی۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کاآج کامیچ سیمی فائنل کی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ جوجیتےگاوہ فائنل کھیلےگا۔

Leave a reply