ایشیاکپ سپرفورمرحلہ:بنگلہ دیش کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

0
5

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کے سپرفورمرحلےکےانتہائی اہم میچ میں بنگلہ دیش نےٹاس جیت کرپاکستان کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دےدی۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کرلیا۔
ٹاس کےبعدگفتگوکرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغاکاکہناتھاکہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے،ہمارےبولرزایشیاکپ میں بہترین پرفارم کررہے ہیں۔
بنگلہ دیش کپتان ذاکرعلی کاکہناتھاکہ لگتاہےپہلےفیلڈنگ کرنےسےفائدہ ہوگا ،بولرزاچھاپرفارم کررہے ہیں،کوشش کریں گےبیٹنگ بھی اچھی کریں ،کوشش کریں گےچیمپئن بننےکےمائنڈسےکھیلیں۔
بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کامیچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیارکرچکاہےکیونکہ دونوں میں سےجوبھی ٹیم کامیاب ہوگی وہ اتوارکوفائنل میں بھارت کےمدمقابل ہوگی۔
دبئی میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کامیلہ بھارت کی میزبانی میں اپنی منزل کی جانب گامزن ہے،میگا ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔ ہرٹیم اپنی فتح کےلئے پرعزم ہے۔ٹورنامنٹ میں سپر فورمرحلہ چل رہاہے۔ابھی تک سپر فورمرحلےکےچار میچزہوئےہیں،جس میں پہلےمیچ میں بنگلہ دیش نےسری لنکاکومات دی تھی جبکہ سپرفورمرحلےکےدوسرےمیچ میں بھارت نےپاکستان کوشکست دی تھی اورایونٹ کےپندرہویں اورسپرفورمرحلےکےتیسرےمیچ میں پاکستان نےسری لنکاکو5وکٹوں سےہرایاتھا۔پھرسپرفورمرحلےکےچوتھےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کوشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیاہے۔اس شکست کےبعدسری لنکاکاسفرٹورنامنٹ سے ختم ہوچکاہےمگروہ ٹیم اپناایک میچ بھارت کےخلاف کھیلے گی۔البتہ سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔

Leave a reply