ایشیاکپ سپرفورمرحلہ:بھارت بنگلہ دیش کوشکست دیکرفائنل میں پہنچ گیا

0
3

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم  میچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کےخلاف 41رنزسے کامیابی حاصل کرکےفائنل میں جگہ بنالی۔
دبئی میں کھیلےگئےایشیاکپ کےسپرفورمرحلےکےچوتھےاورٹورنامنٹ کے سولہویں میچ میں بنگلہ دیش نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔بھارت نے پہلےکھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ جبکہ ہدف کےتعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم آخری اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سےچارتبدیلیاں کی گئیں ،کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ ان کی جگہ جاکر علی نےکپتانی کی ذمہ داری نبھائیں۔
بھارت کی اننگز:
بھارت کی جانب سےشبمن گل29رنزبناکرآؤٹ ہوئےجبکہ شیوم دوبے 2رنزکی اننگزکھیلنےمیں کامیاب ہوئے، کپتان سوریا کمار یادیو5رنزبناکرپویلین لوٹ گئے تلک ورمابھی5 سکورفراہم کرسکے۔
بھارت کی جانب سےپانڈیا 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جبکہ ابھیشیک شرما نے ایک بار پھر جارحانہ اننگز کھیلی اور صرف 37 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سےرشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جبکہ تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان اور محمد سیف الدین نے1،1کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کی اننگز:
بنگلہ دیش کی جانب سےپرویز حسین ایمان 21رنزکی اننگزکھیل سکےجبکہ توحید ہردوئے نے7سکورفراہم کیے، مستفیض الرحمان6رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے، کپتان جاکر علی 4رنزکی اننگزکھیل کرپویلین لوٹ گئے۔
محمد سیف الدین نے4رنزکی اننگزکھیلی ،رشاد حسین 2رنزبناکروکٹ گنوا بیٹھے۔ تنظیم حسن ثاقب اور شمیم حسین بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے سیف حسن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے،جبکہ نسم احمد 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ نے2،2کھلاڑیوں کوشکارکیااور اکشر پٹیل نے 1 وکٹحاصل کی۔
واضح رہےکہ اس جیت کےبعدبھارت سپرفورمرحلےمیں سب سےزیادہ 4پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہے۔جبکہ ابھی بھارت اورسری لنکا کاایک میچ باقی ہے،سری لنکاٹورنامنٹ سےباہرہوچکی ہےمگراپنےمیچ کھیلےگی۔

Leave a reply