محمدرضوان پہلی بار کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ان ایکشن ہوں گے

ایشیاکپ سےڈراپ ہونےوالے محمدر ضوان کا ویسٹ انڈیز کی کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائزکےساتھ معاہدہ طےپاگیا۔
محمدرضوان پہلی بارکیریبیئن پریمیئر لیگ میں ان ایکشن ہوں گے،محمد رضوان کو افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فضل الحق فاروقی قومی ٹیم میں شامل ہونے کے باعث ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر جارہے ہیں۔
آج بارباڈوس رائلز کے خلاف میچ کے لیے محمد رضوان کی دستیابی ابھی واضح نہیں ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب وکٹ کیپر بلے باز سی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔محمدرضوان کےعلاوہ نسیم شاہ،اُسامہ میر،عباس آفریدی،عماد اورعامربھی ایونٹ کاحصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ یہ قومی کرکٹر کا دوسرا غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ معاہدہ ہے۔ اس سے قبل رضوان بگ بیش لیگ کے پندرہویں سیزن کیلئے میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ کرچکے ہیں۔