ایشیاکپ میں آج 2میچزشیڈول،4ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

0
3

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025میں آج 2میچزشیڈول ہیں،ٹورنامنٹ میں 4ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
دبئی میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کامیلہ بھارت کی میزبانی میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔ہرٹیم اپنی فتح کےلئے پرعزم ہے۔
میگاایونٹ میں آج ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے، ابو ظبی میں یواے ای اور عمان کےدرمیان میچ سہ پہر 4:30 بجےشروع ہوگا جبکہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کےدرمیان میچ مقامی وقت کےمطابق شام کو 6:30 بجے شروع ہو گا۔
میگاایونٹ میں 8ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں،ٹورنامنٹ کودوگروپس میں تقسیم کیاگیا ہے جس میں گروپ اےمیں پاکستان ،بھارت،یواےای اورعمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان ،سری لنکا،بنگلہ دیش اورہانگ کانگ پرمشتمل ہے۔
واضح رہےکہ ٹورنامنٹ کےپہلےمیچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو94سکور سےشکست دی تھی۔جبکہ ایشیا کپ کے دوسرےمیچ میں بھارت نےیواےای کو9وکٹوں سےہراکرفتح حاصل کی تھی،پھرایونٹ کے تیسرےمیچ میں بنگلہ دیش نےبھی ہانگ کانگ کوشکست دی تھی،اورٹورنامنٹ کےچوتھےمیچ میں پاکستان نے عمان کو93 رنز سےشکست دےکرایونٹ کافاتحانہ آغازکیاتھا۔ٹورنامنٹ کےپانچویں میچ میں سری لنکانےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دےکرایونٹ میں پہلی فتح سمٹی تھی ،جبکہ میگاایونٹ کےہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کوبھارت کےہاتھوں عبرتناک شکست کاسامناکرناپڑا۔

Leave a reply