ایشیاکپ میں ناکامی،پی سی بی نےقومی کھلاڑیوں کےاین اوسی معطل کردیے

0
13

ایشیاکپ میں ناکامی پرپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےقومی کھلاڑیوں کےاین اوسی معطل کردیے۔
ذرائع کےمطابق غیرملکی لیگزکےلئےجاری کیےگئےاین اوسی کوہولڈپررکھ دیاگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای اونےاین اوسی معطل کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کابتاناہےکہ این اوسی معطلی کافیصلہ ایشیاکپ فائنل میں شکست کےایک روزبعدکیاگیا،این اوسی معطلی کی وجہ سےپاکستان کےٹاپ کرکٹرزمتاثرہوں گے۔
واضح رہےکہ پی سی بی نےمایانازبلےبازبابراعظم ،فاسٹ بولرشاہین آفریدی ،محمدرضوان اورفہیم اشرف کوبگ بیش کااین اوسی جاری کیاتھا۔

Leave a reply