ایشیاکپ کاافتتاحی میچ:افغانستان نےہانگ کانگ کو94رنزسےشکست دیکرپہلی فتح نام کرلی

ایشیاکپ کےافتتاحی میچ میں افغانستان نےہانگ کانگ کو94رنزسےشکست دےکرایونٹ میں پہلی فتح اپنےنام کرلی۔
ایشیاکپ 2025کامیلہ سج گیارنگارنگ ایونٹ کےافتتاحی میچ میں افغانستان نےہانگ کانگ کوشکست دےکرٹورنامنٹ کافاتحانہ آغازکردیا۔
ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیاکپ کےپہلےمیچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔افغانستان کی ٹیم نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کےنقصان پر 188 رنز بنائےہدف کےتعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 94 رنز بناسکی۔
افغانستان کی اننگز:
افغانستان کی جانب سےعظمت اللہ نےجارحانہ اندازاپنایااور21گیندوں پر53رنزبنائے محمد نبی نے 33 رنز اسکور کیے۔جبکہ صدیق اللہ 73 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
اس کے علاوہ رحمان اللہ گرباز 8 ،ابراہیم زادران 1،گلبدین 5 اور کریم جنت 2 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا اور کنچت شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
ہانگ کانگ کی اننگز :
ہدف کےتعاقب ہانگ کانگ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑگئی،بابرحیات 39رنزبنا کر نمایاں رہےجبکہ کپتان یاصم مرتضیٰ16سکوربناسکے،جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکا۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق اور گلبدین نائب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عظمت اللہ ، راشد خان اور نور احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے گروپ بی میں شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپناپہلامیچ 12ستمبرکوعمان کےخلاف کھیلےگئی جبکہ ٹورنامنٹ کاہائی ولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا14ستمبرکوشیڈول ہے۔