ایشیاکپ کامیلہ سجنےکوتیار،افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ مدمقابل

0
2

ایشیاکپ کامیلہ سجنےکوتیار،افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ مدمقابل ہوں گے۔
انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں،شائقین کرکٹ کےلئےخوشخبری ،بھارت کی میزبانی میں ہونےوالے ایشیاکپ 2025 کا آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔

افتتاحی میچ ابوظہبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا،ایونٹ میں پاکستان اپناپہلامیچ 12ستمبرکوعمان کےخلاف کھیلےگا،جبکہ ٹورنامنٹ کاہائی ولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کودبئی میں ہو گا، ایونٹ کا فائنل معرکہ 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔
دوسری جانب ایشیا کپ ڈیجیٹل ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی، انتظامیہ نے ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا، فینز کا جوش و خروش بھی دکھایا گیا۔

میچز کےاوقات کار:
ٹورنامنٹ کےمیچزیواےای کےوقت کےمطابق شام 6:30اورپاکستانی وقت کےمطابق 7:30بجےشروع ہوں گے۔15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے، اس روز ابو ظبی میں یواے ای اور عمان کےدرمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے جبکہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کےدرمیان میچ مقامی وقت کےمطابق شام کو 6:30 بجے شروع ہو گا۔

Leave a reply