ایشیاکپ2025:سری لنکاکےہاتھوں ہانگ کانگ کو4وکٹوں سےشکست

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کےآٹھویں میچ میں سری لنکاکےہاتھوں ہانگ کانگ کو4وکٹوں سےشکست کاسامناکرناپڑا۔
دبئی میں کھیلےگئےایشیاکپ کےگروپ بی کےمیچ میں سری لنکانےٹاس جیت کرپہلے بولنگ کافیصلہ کیا۔ہانگ کانگ نےپہلےکھیلتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کےنقصان پر 149رنز بنائے۔ہانگ کانگ کے نزاکت خان نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیااور52رنز بناکرنمایاں رہےجبکہ انشے رتھ نےبھی ذمہ دارانہ کھیل کھیلا،وہ 48سکور بنانےمیں کامیاب ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دُشمانتھا چمیرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کےتعاقب میں سری لنکانےاننگزکاآغازکیاتوہانگ کانگ کا 150 رنز کا ہدف سری لنکا نے19ویں اوورمیں 6 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔
سری لنکاکےپاتھن نسنکانےجارحانہ اندازاپنایااور68رنزبناکرنمایاں رہے، جبکہ کوسل پریرا 20 رنز بناکرپویلین لوٹ گئےاورہسارنگانے20رنزکی اننگز کھیلی۔
واضح رہےکہ سری لنکاکی گروپ بی میں یہ دوسری کامیابی ہےاس سےقبل سری لنکا نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دی تھی۔گروپ بی میں اب تک سری لنکا4پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جبکہ ہانگ کانگ کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے اور اس کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔