اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر آ کر لے جائے،محسن نقوی کا دو ٹوک پیغام

0
6

ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی بورڈ کو دو ٹوک پیغام دیتےہوئے کہاہے کہ اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر آ کر لے جائے، ایشیا کپ ٹرافی کے لیے تقریب میں آئیں، کھلاڑی کے ساتھ وصول کرکےلے جائیں۔

ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے خط کا دو ٹوک جواب دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے محسن نقوی کو خط لکھا تھا، جس میں ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے طریقہ کار پوچھا گیا تھا۔ اس پر محسن نقوی نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرافی چاہیے تو ایک تقریب منعقد کی جائے گی، جہاں بھارتی بورڈ کا نمائندہ ایک کھلاڑی کے ہمراہ آ کر ٹرافی وصول کر سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے کہ 10 نومبر کو ٹرافی دینے کی تقریب منعقد کی جا سکتی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ محسن نقوی نے بھارتی بورڈ کو یہ تجویز دی ہے کہ تقریب کے لیے کسی بھی ایک عہدیدار کے ہمراہ ایک کھلاڑی کو بھیجا جائے تاکہ ٹرافی باقاعدہ طور پر دی جا سکے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم نے فائنل کے بعد اے سی سی کے صدر سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جس پر محسن نقوی نے ٹرافی واپس دفتر بھجوا دی تھی۔بھارتی بورڈ کے رویے پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا “اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر آ کر لے جائے۔

Leave a reply