ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی:قومی ٹیم آج رات چین روانہ ہوگی

0
43

ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں شرکت کےلئےپاکستانی ٹیم آج رات چین روانہ ہوگی۔
سترہ رکنی سکواڈعمادبٹ کی قیادت میں اسلام آبادسےچین کےلئےروانہ ہوگا۔محمد ابوبکر آسٹریلیا سے چین پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔عثمان شیخ اورذیشان اشرف کوچز ہوں گے۔ٹیم منیجرکااعلان ہوناباقی ہے۔
ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی آٹھ ستمبر سے چین میں شیڈول ہے۔قومی ٹیم ٹرافی کی تیاریوں کے لیے دو میچ چین اور دو کلب کے ساتھ کھیلے گی۔
پاکستان اور چین کا پہلا پریکٹس میچ چھبیس اگست کو کھیلا جائے گا۔

Leave a reply