ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کےآخری گروپ میچ میں بھارت کےہاتھوں پاکستان کوشکست کاسامناکرناپڑا۔
چین میں جاری میگاایونٹ میں پاکستان اوربھارت دوایسی ٹیمیں تھیں جوابھی تک ایونٹ کاکوئی میچ نہیں ہاری تھیں،لیکن ایونٹ کےآخری گروپ میچ میں روایتی حریف بھارت نےپاکستان کو1-2 سے شکست دیکر کامیابی سمیٹی، یہ گرین شرٹس کی اس ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی تھی۔
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے دونوں گولز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب واحد گول پہلے کوارٹر میں احمد ندیم نے کیا، گرین شرٹس نے روایتی حریف کیخلاف اہم مواقع ضائع کیے اور گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرچکی ہیں اورفائنل میں دونوں ٹیموں کےدرمیان ٹاکراہونےکاقوی امکان ہے۔
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ناقابلِ شکست تھیں تاہم ہار نےکےبعد گرین شرٹس کا بھرم توڑ دیا ہے۔
بشریٰ بی بی کےالزام پرسابق آرمی چیف نےردعمل دےدیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارا؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا
اپریل 22, 2024 -
بلوچستان: پرنسز آف ہوپ کا مجسمہ کتنا قدیم ہے ؟
جون 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔