ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان جاپان کوشکست دیکرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

0
8

پاکستان گرلز نےایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کےچوتھےمیچ میں جاپان کوشکست دےکرسیمی فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
جنوبی کوریاجاری میگاایونٹ کےچوتھےمیچ میں جاپان کی گرلزنیٹ بال ٹیم نے39گول کئےجس کےجواب میں پاکستان گرلزنیب بال کی ٹیم نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 79گول کرکے کامیابی حاصل کی اور چاروں کواٹرز میں برتری قائم رکھی۔
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کےچوتھےمیچ میں پاکستان گرلز ٹیم کی مسلسل کامیابی تھی، جس کے بعد اب پاکستان کل مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔
پول بی میں پاکستان8پوائنٹ کےساتھ سرفہرست ہے۔

Leave a reply