پاکستان ٹوڈے: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا
تفصیلات کے مطابق گرفتارملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔ قتل کے مقدمات میں مطلوب 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، دہوکہ دہی، جعل سازی میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،اغواء اور کرپشن میں مطلوب 2, 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان ایف آئی اے، نیب، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزادکشمیر پولیس کو مطلوب تھے۔
یو اے ای سے 35, سعودی عرب سے 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔عمان سے 5, کویت سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اٹلی سے 2 جبکہ سپین، ترکی، بحرین اور آذربائیجان سے مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالے کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کو ائرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا، این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔
سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔ ملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کا لایا جائے۔ انٹرپول افسران کی ٹریننگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کینٹ اسٹیشن پر کیفے بوگی میں آگ لگنے کا معاملہ
مارچ 19, 2024 -
انکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانےکی تاریخ میں ایک بارپھرتوسیع
اکتوبر 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔