ایف بی آران ایکشن:کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنیوالے نان فائلرز کے گردگھیراتنگ

0
10

ایف بی آران ایکشن،کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنےوالے نان فائلرز کے گردگھیراتنگ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صارفین کاریکارڈجمع کرناشروع کردیا۔
ٹیکس گوشوارےجمع کرواتےوقت اب انکم ٹیکس ریٹرن میں کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی،کمرشل بینکوں نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا شیئر کرنا شروع کر دیا۔کریڈٹ کارڈ سےماہانہ 2 لاکھ سے زیادہ شاپنگ کرنےوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔
ایف بی آرحکام کاکہنا ہےکہ ٹیکس دہندگان 15 اکتوبر تک ایمانداری کےساتھ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کو ایس ایم ایس ٹیکسٹ میسج بھیجنا شروع کر دیئے۔
حکام کے مطابق کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہونے والے اخراجات کا جائزہ لے کر نان فائلرز کی حقیقی آمدن کا تعین کیا جائے گا۔ مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد آن لائن پیمنٹ کرنے یا کاروبار کرنے والے نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کریڈٹ کارڈ کے ذریعے لاکھوں روپے کے اخراجات کرنے والوں کو نوٹس بھی بھیجے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ٹیکس گوشواروں میں تمام بینک ٹرانزیکشنز کی مکمل اور درست معلومات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Leave a reply