ایف بی آرکی ناکامی:جنوری میں ٹیکس وصولی میں84ارب روپےکاشارٹ فال

0
7

فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کوجنوری میں ٹیکس وصولی میں84ارب روپےکےشارٹ فال کاسامنا کرناپڑا۔
ذرائع کےمطابق ایف بی آرنےجنوری میں956ارب روپےٹیکس اکٹھاکرنا تھا ،مالی سال کےپہلے7ماہ میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طورپر468ارب روپےکاشارٹ فال ہے،ایف بی آرنےماہ جنوری میں ریکارڈٹیکس محصولات جمع کرلیے،عبوری اعدادوشمارکےمطابق جنوری میں872ارب روپےکےریکارڈمحصولات جمع ہوئے۔
ترجمان ایف بی آرکاکہناہےکہ جنوری میں جمع شدہ محصولات میں پچھلےسال کی نسبت 29فیصداضافہ ہواہے،پچھلےسال جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677ارب روپےتھا،جنوری کےمہینےمیں انکم ٹیکس محصولات میں28فیصد اضافہ ہواہے۔

ترجمان ایف بی آرکےمطابق جنوری کےمہینےمیں سیلزٹیکس محصولات میں 29فیصداضافہ ہواہے ،جنوری میں فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی وصولی میں 34فیصدجبکہ کسٹم ڈیوٹیزمیں30فیصداضافہ ہو،جنوری میں جمع شدہ محصولات تیسری سہ ماہی کےمجموعی محصولات کےہدف کاایک تہائی ہیں۔
ترجمان ایف بی آرکاکہناہےکہ ٹیکس حکام اس سہ ماہی کےتفویض کردہ ہدف کوحاصل کرنےکےلئےپرعزم ہیں،اس سال پہلی دفعہ کسٹمزڈیوٹیزکی وصولی میں نمایاں اضافہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اورنموکاآئینہ دارہے۔

Leave a reply