ایلون مسک سے دنیا کا امیرترنین شخص ہونے کا عزاز چھین گیا

0
140

ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے دولت میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑدیا۔بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپنی دولت میں 23 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔دوسری جانب اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک کو سال 2024 میں 31 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن وہ 198 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔
منٹاج
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 179 ارب ڈالر کی دولت رکھنے والے بانی فیس بک مارک زکربرگ جب کہ مائیکرو سافٹ کی بانی بل گیٹس 150 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔

Leave a reply