ایلون مسک کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) میں حالیہ مہینوں میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق جن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی تلاش میں مددگار فنکشن تک شامل ہیں۔ اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کمپنی گوگل میٹ یا زوم جیسے کانفرنسنگ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایکس سپیسز میں اس نئے فیچر کا اشارہ ملا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے. کہ اس فیچر سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لائیو کانفرنس کی میزبانی کرنے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ فیچر ایکس سپیسز سے کس حد تک مختلف ہوگا ؟تاہم ماہرین کےبقول اس سے صارفین کیلئے گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کرنا ممکن ہو جائے گا۔ ایکس سپیسز پبلک فورم ہے، جس میں ہر فرد آڈیو بات چیت کا حصہ بن سکتا ہے، مگر وہ بس سننے تک محدود رہتا ہے۔
اس کے مقابلے میں نئے ویب کانفرنس فیچر سے بالکل گوگل میٹ کی طرح محدود افراد کے ساتھ گروپ کال کی سہولت دستیاب ہوگی ، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جا ئے گا یا یہ تمام صارفین کیلئے ہوگا یا سبسکرپشن سروس استعمال کرنے والے افراد تک ہی محدود ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لیڈی ڈیانا کی آج 63ویں سالگرہ مناجا رہی ہے
جولائی 1, 2024 -
انٹرنیٹ سپیڈکی سست روی:عدالت نےفریقین سےجواب طلب کرلیا
اگست 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔