ایلون مسک کے سپیس ایکس مشن نے تاریخ رقم کردی

0
44

ایلون مسک کے سپیس ایکس مشن نے تاریخ رقم کردی۔سپیس ایکس نے سٹارشپ راکٹ بوسٹر کو کامیابی سے پکڑ لیا ۔
سٹار شپ راکٹ کی پانچویں آزمائشی پرواز، راکٹ کا سپر ہیوی بوسٹر لانچ ٹاور کے بازوؤں پر واپس آ گیا۔ سپیس ایکس نے گزشتہ روز اپنے سٹار شپ میگاراکٹ کے پہلے مرحلے کے بوسٹر کو ایک آزمائشی پرواز کے بعددوبارہ لانچ پیڈ پر کامیابی سے اتارلیا۔
ایلون مسک کی سپیس ایکس کمپنی کے لائیو سٹریم کے مطابق سپر ہیوی بوسٹرنے چند منٹ پہلے ہی بغیر عملے کے سٹار شپ راکٹ سے منسلک ہو کر اڑان بھری تھی، پھر ٹیکساس میں اسی پیڈ پر واپسی کی تھی۔جہاں بہت بڑی مکینیکل چاپ سٹکس کا ایک جوڑا لانچ ٹاور سے آہستہ آہستہ اترنے والے بوسٹر کو روکنے کیلئے پہنچ گیا۔
سپیس ایکس مشن کا یہ کارنامہ خلائی مشن کے مستقبل کے بارے میں ایک سنگ میل سمجھا جارہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے اب چاند پر انسانوں کو لے جانا پہلے کی نسبت اور آسان ہوجائے گا۔سپیس ایکس کے انجینئرز کے بقول یہ دن تاریخ میں لکھا جائے گا، بلکہ تاریخ کا رخ موڑ دے گا۔

Leave a reply