
فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،ایمریٹس ایئرلائن نے 3 نئے ایشیائی شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایمریٹس نے رواں ہفتے کے پہلے روز تین نئے ایشیائی مقامات چین میں شینزین، ویتنام میں دا نانگ اور کمبوڈیا میں سیئم ریپ کیلئے پروازیں شروع کرکے پورے ایشیا میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان ایمریٹس کے مطابق دنیا کی معروف انٹرنیشنل ایئر لائن یکم جولائی سے دبئی اور شینزین کے درمیان روزانہ نان سٹاپ پروازیں شروع کرے گی۔ایمریٹس ایئر لائن 2 جون کو دا نانگ کیلئے چار ہفتہ وار اور 3 جون کو سیئم ریپ کیلئے تین ہفتہ وار پروازیں بھی متعارف کرائے گی۔ دونوں شہر بنکاک کے راستے منسلک ہوں گے۔
ترجمان ایئر لائن کے مطابق پروازوں کا آغاز حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔دوسری طرف امارات کے نائب صدر اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم کا کہنا ہے کہ شینزن میں ہماری توسیع اس ٹیکنالوجی پاور ہاؤس اور عالمی منڈیوں کے درمیان کاروباری اور اقتصادی تبادلے کے نئے دروازے کھولے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل
مارچ 11, 2025نیاقرض پروگرام:پاکستان کوکڑی شرائط کاسامنا
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مریم نوازکے بیان پرمصطفیٰ کمال کاردعمل
اگست 17, 2024 -
بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کے چرچے
مئی 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔