ایم این ایزکوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا،عامرڈوگر

0
4

رہنماتحریک انصاف عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اگرسب کوباہرپھینک دیاتویہ کہاں کاایوان رہ گیا؟ ایم این ایز کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا۔
سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہوا،اجلاس کے آغاز پراپوزیشن اراکین کی جانب سےایوان میں احتجاج کیاگیااپوزیشن نے حکومت مخالف نعرےبازی اورشورشرابہ کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےرہنما تحریک انصاف عامرڈوگرکاکہناتھاکہ ہمارےاراکین کو10 ،10سال سزادےدی گئی،10اراکین ایوان سےاٹھائے گئےسپیکرنےایکشن نہیں لیا،شیخ وقاص اکرم کی درخواستیں آپ کےدفترمیں آچکی ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اگرسب کوباہرپھینک دیاتویہ کہاں کاایوان رہ گیا؟ ایم این ایزکوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا،اگریہ سب کچھ کرناہےتوایوان کوتالا لگادیں۔

Leave a reply