ایم بی بی ایس : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں ایک بار پھر اضافہ

0
1

ڈاکٹر بننے اورایم بی بی ایس میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 2023 میں ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے تھی،2024 میں یہ فیس 7 ہزارروپے کر دی گئی،اب 2025 کیلئے فیس مزید بڑھا کر 9 ہزارروپے مقرر کر دی گئی ہے۔اس طرح گزشتہ دو سال میں رجسٹریشن فیس میں مجموعی طور پر 4 ہزارروپے ،تقریباً 80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو طلباو طالبات کیساتھ ان والدین کیلئے مالی بوجھ کا باعث ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے ذریعے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کو تقریباً 2 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، جو صرف رجسٹریشن فیس کی مد میں حاصل ہو گی۔

Leave a reply