ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 :ایک لاکھ 40 ہزار امیدواروں کی رجسٹریشن

0
3

ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،ایم ڈی کیٹ 2025 کیلئےایک لاکھ 40 ہزار امیدواروں کی رجسٹریشن کروا لی۔ ٹیسٹ 26 اکتوبر کو ہوگا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کروالی ہے، یہ امتحان ملک بھر میں اور بین الاقوامی مرکز یعنی ریاض، سعودی عرب میں بھی منعقد کیا جائے گا۔اس سے قبل ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 5 اکتوبر 2025ء کو ہونا تھا، تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا کو درپیش مشکلات کے پیش نظر امتحان کی تاریخ بڑھا کر اب 26 اکتوبر 2025 بروز اتوار مقرر کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 140,071 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ 2025 کیلئے کامیابی سے رجسٹریشن کروائی ہے، امتحان صوبائی جامعات کے ذریعے منعقد ہوگا، جبکہ بیرونِ ملک مقیم امیدواروں کیلئے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Leave a reply