اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت

0
35

مونس الٰہی کےاینٹی منٹی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اےکاتصدیق کرتےہوئےکہناتھاکہ عدالتی احکامات پر مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔ مونس الٰہی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ مونس الٰہی کیساتھ6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کا شناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں ایف آئی آر نمبر 16/2023 میں بلاک کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اےکامزیدکہناتھاکہ جن دیگر ملزمان کا شناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیا گیا ہے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔

Leave a reply