اینڈرائیڈ سمارٹ فون میں خود بخود تبدیلیوں کی وجوہات کیا؟

0
1

اینڈرائیڈ سمارٹ فون میں خود بخود تبدیلیوں کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟ٹیکنالوجی ماہرین نے بتا دیا۔
موجودہ دور میں ہر دوسرے شخص کے پاس اینڈرائیڈ سمارٹ فون ہے، تو اگر آپ بھی اینڈرائیڈ سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو یقیناً آپ نےگزشتہ دنوں سے کچھ ایسی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہو گا، جوآپ کے اینڈرائیڈ فون میں خود بخود رونما ہوئی ہیں۔
متعددسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے صارفین نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ان کے اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کی سیٹنگز خود بخود بدل گئی ہیں۔جیسے کہ اب کال ملاتے یا وصول کرتے ہوئے فون کا انٹرفیس یعنی ڈسپلے اور ڈیزائن ویسا نہیں، جس کے وہ عادی تھے۔ایک طرف اس تبدیلی نے بہت سے لوگوں کو شکوک و شبہات میں مبتلا کیا تو دوسری طرف کئی صارفین یہ سوال کرتے دکھائی دیئے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی سیٹنگز خودبخود کیسے بدل سکتی ہیں؟ یہ کیوں ہوا اور اس سے صارف کی پرائیویسی کتنی متاثر ہوئی؟
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل نے پورا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا ہے اور کمپنیاں صارف دوست بنانے کیلئے ایسی تبدیلیاں کرتی رہتی ہیں، ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے، لیکن صارفین نے اس لئے محسوس نہیں کیا کہ اس میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوئیں ،جبکہ اس بار سافٹ ویئر کی لُک اینڈ فیل میں بہت زیادہ تبدیلیاں کی گئی ہیں،تاہم اگر کسی کو اپنے موبائل فون کی پرانی لُک پسند ہے تو وہ سیٹنگ میں جا کر گو بیک ٹو اولڈ میں کلک کر کے پرانی سیٹنگ بحال کر سکتا ہے۔

Leave a reply