اینڈرائیڈ صارفین کوخطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ

0
82

سائبر سیکورٹی ماہرین نے 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کی تجویز دی ہے,مشکوک ایپلی کیشنز کو پلے اسٹور پر آنے سے قبل روکنے کے لیے گوگل کا نظام کافی مناسب ہے لیکن کچھ ایپس پھر بھی پلے اسٹور تک پہنچنے میں کامیاب رہتی ہیں۔

ان میں سے کوئی بھی ایک ایپ جب اینڈرائیڈ فون میں ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے تو وہ ڈیوائس ایک خفیہ پراکسی کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔پراکسی کو ہیکرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی مشکوک حراکات کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو گھروں میں موجود ڈیوائسز کے ذریعے گزار سکیں۔

ہیکرز کا ایسا کرنا ان کی مشکوک سرگرمیوں کو جائز انٹرنیٹ ٹریفک کی طرح پیش کرتا۔ یہ طریقہ کار عموماً اشتہارات کے فراڈ، اسپیمنگ، فشنگ اور لاگن کی معلومات اور پاسورڈ چرانے جیسی کارروائیوں کے بعد بچنے میں مدد دیتا ہے۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

پراکسی کو ہیکرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی مشکوک حرکات کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو گھروں میں موجود ڈیوائسز کے ذریعے گزار سکیں۔

وہ صارفین جنہوں نے ان میں سے کوئی ایک بھی ایپ انسٹال کی ہوگی ان کے انٹرنیٹ بینڈوتھ پر ان کے علم کے بغیر ہیکرز کا قبضہ ہوجائے گا۔

Free Old Classic Movies (by CaptainDroid)
CaptainDroid Feeds
Android 14 Launcher (by CaptainDroid)
Android 13 Launcher (by CaptainDroid)
Android 12 Launcher (by CaptainDroid)
Byte Blade VPN
Blaze Stride
Anims Keyboard
Lite VPN
Phone Comparison (by CaptainDroid)
Fast Fly VPN
Fast Fox VPN
Fast Line VPN
Funny Char Ging Animation
Limo Edges
Oko VPN
Phone App Launcher
Quick Flow VPN
Sample VPN
Secure Thunder
Shine Secure
Speed Surf
Swift Shield VPN
Turbo Track VPN
Turbo Tunnel VPN
Yellow Flash VPN
VPN Ultra
Run VPN

 

Leave a reply