اینڈرائیڈ صارفین کیلئے 2 بہترین فیچرز متعارف

0
67

گوگل نے اینڈرائیڈموبائل فونز کے صارفین کیلئے 2 بہترین فیچرز متعارف کرا دئیے۔یہ نئی کراس ڈیوائس سروسز کے حوالے سے اولین فیچرز ہیں۔
کال کاسٹنگ اور انٹرنیٹ شیئرنگ نامی ان فیچرز کا اعلان گوگل کی جانب سے روں سال مئی 2024 میں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا گیا تھا۔
گوگل ہیلپ پیج کے مطابق کال کاسٹنگ فیچر سے صارفین ویڈیو کالز کو ایک سے دوسری ڈیوائس میں سوئچ کر سکیں گے، بس دونوں ڈیوائسز میں ایک ہی گوگل اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہوگا۔مثال کے طور پر اگر ایک ویڈیو کالنگ ایپ میں کال کاسٹنگ کی سہولت موجود ہوگی، تو اس میں قریب موجود ایسی ڈیوائسز کی لسٹ نظر آئے گی، جس میں صارفین کال کاسٹ کر سکیں گے۔
ابھی یہ فیچرز بیٹا ورژن میں دستیاب ہیں اور آنیوالے مہینوں میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔دونوں فیچرز اینڈرائیڈ 11 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنیوالے سمارٹ فونز میں دستیاب ہوں گے۔

Leave a reply