اینڈرائیڈ فونز میں سیٹیلائٹ میسجنگ فیچرکب متعارف کروایا جائے گا؟
اینڈرائیڈ فونز میں سیٹیلائٹ میسجنگ فیچرکب متعارف کروایا جائے گا؟کار آمد فیچر کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ اینڈرائیڈ سسٹم رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں باضابطہ طور پر متعارف کروادیا جائے گا۔دو سال قبل ایپل کی آئی فون 14 سیریز میں سیٹیلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا، جس نے اب تک متعدد زندگیاں بچانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔
اب گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ سمارٹ فونز میں بھی آئی فون جیسے سیٹیلائٹ میسجنگ فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم میں سیٹیلائٹ کنکٹویٹی فیچر کو متعارف کرایا جائے گا۔یہ اینڈرائیڈ سسٹم رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا اور اس کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں پکسل سیٹیلائٹ ایس او ایس نامی فیچر کی موجودگی کا حوالہ دیا گیا ہے۔بیٹا ورژن کے کوڈ اندازاہوتا ہے کہ آغاز میں 2 سال تک سیٹیلائٹ میسجز کی سروس صارفین کو مفت دستیاب ہوگی۔
اس سروس کے ذریعے آئی فون استعمال کرنیوالے صارفین ایسے مقامات سے ایمرجنسی میسجز بھیج سکتے ہیں، جہاں موبائل یا وائی فائی سگنلز موجود نہیں ہوتے اور اب اینڈرائیڈ فونز کےصارفین کو بھی اس کار آمد فیچر کی سہولت حاصل ہوگی۔کچھ رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ فونز کیلئے سیٹیلائٹ میسجنگ کا فیچر آئی فونز سے زیادہ بہتر ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔