این ایف سی پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں،کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ،وزیر خزانہ
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ این ایف سی پرنظرثانی کی ضرورت نہیں اورنہ ہی کوئی منی بجٹ آرہاہے۔
نجی چینل سےگفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف) کے دورے کا مقصد معیشت کا جائزہ لینا نہیں بلکہ اعتماد سازی میں اضافہ تھا، آئی ایم ایف سے مذاکرات تعمیری اور با مقصد رہے، آئی ایم ایف سے ور چوئل مذاکرات ہوتے رہتے ہیں،کچھ نکات پر آمنے سامنے بیٹھ کربات چیت ضروری تھی لہٰذا حقائق کی بنیاد پر کھل کر بات چیت کی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے، نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ نے منظور کیا ہے، اب این ایف سی پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں۔کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائےگا اور ٹیکس وصولیوں کو انفورسمنٹ اور انتظامی اقدامات سے بہتر کیا جائے گا۔
محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی بات غور سے سنی اور اس سے مطمئن نظر آئے اور حکومت کے محکموں میں رائٹ سائزنگ کا کام جاری ہے، 11 محکموں میں رائٹ سائزنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے، 5 محکموں میں جاری ہے، آئی ایم ایف وفد سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر زیادہ بات چیت ہوئی، جینکو ، ڈسکوز اور ائیر پورٹ نجی شعبے کو دیں گے۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بنگلہ دیش:مظاہرین کےمطالبےپرصدرنےپارلیمنٹ تحلیل کردی
اگست 6, 2024 -
حکومت کون بنائے گا..نون اور پیلز پارٹی کی حتمی بیٹھک.
فروری 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔