این ڈی ایم اےنےمون سون بارشوں سےنقصانات کاڈیٹاجاری کردیا

0
10

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےگزشتہ24گھنٹوں میں ہونےوالےمون سون نقصانات کاڈیٹاجاری کردیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کےمطابق ملک بھرمیں24گھنٹوں میں بارشوں میں7افرادجاں بحق جبکہ 15زخمی ہوئے، گزشتہ24گھنٹوں کےدوران سب سےزیادہ پنجاب میں 6افرادجاں بحق اور14زخمی ہوئے،گزشتہ24گھنٹوں میں خیبرپختونخوامیں ایک شخص زخمی ہوا،ادھر سندھ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
این ڈی ایم اےکی رپورٹ میں کہاگیاکہ حالیہ مون سون میں بارشوں کےدوران ملک بھرمیں جاں بحق افرادکی تعداد288ہوگئی،حالیہ مون سون میں بارشوں کےدوران ملک میں 690افرادزخمی ہوئے،پنجاب میں 157لوگ جاں بحق اور549زخمی ہوئے،خیبرپختونخوامیں64لوگ جاں بحق اور80زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ سندھ میں28لوگ جان کی بازی ہارگئےاور40زخمی ہوئے ،بلوچستان میں 20افرادجاں بحق اور4زخمی ہوئے،گلگت بلتستان میں9افرادلقمہ اجل بنےاور،4زخمی ہوئے،آزادکشمیرمیں2افرادجاں بحق جبکہ 10زخمی ہوئے ۔حالیہ مون سون بارشوں کےدوران وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں8افرادجاں بحق اور3زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ حالیہ مون سون بارشوں میں 101مرد،51خواتین اور136بچےجاں بحق ہوئے،بارشوں کےباعث262مرد،197خواتین اور231بچےزخمی ہوئےہیں،حالیہ مون سون میں بارشوں میں اب تک 1567مکانات کونقصان پہنچا،حالیہ مون سون  بارشوں میں اب تک 372مویشی بھی مرگئے۔

Leave a reply