ایوان مکمل ہونے تک اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا: بیرسٹر گوہر

0
109

پاکستان ٹوڈے کے تفصیلات کے مطابق ایوان مکمل ہونے تک اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اسپیکرالیکشن کیلئےاسمبلی کے ممبران کی تعداد مکمل ہونی چاہیے، اس وقت ہاؤس میں ہمارے 23ممبران نہیں ہیں۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکرآپ اس ہاؤس کےکسٹوڈین ہیں ناکہ کسی کی پارٹی ہیں، یہ ہاؤس نامکمل ہے براہ مہربانی پوائنٹ آف آرڈر آئین اور قانون کا ہے، ہم نےآپ سے پوائنٹ آف آرڈرپررولنگ مانگی ہے، اس وقت آپ کےہاؤس میں25ممبران کی کمی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہمارے 8 ممبران نے کے پی اور 12 ممبران نے پنجاب سے آنا ہے، ان کے فیملی ممبرز اور بچے بھی نہیں مانتے کہ یہ جیتے ہوئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کانگریس میں اسپیکر کا الیکشن 18 مرتبہ ہواتھا، آپ نے خامخواہ ایک رولنگ دے دی، فارم47 کا ممبر یہاں بیٹھ سکتا ہے فارم 45 کا نہیں، ایوان مکمل ہونے تک اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔

Leave a reply