ایپل نے اپنے تین میک بکس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا

0
1

ایپل صارفین کیلئے اہم خبر،ایپل نے اپنے تین میک بُکس کو متروک،یعنی ناقابل استعمال قرار دیدیا ۔
ایپل یہ درجہ بندی اس وقت کرتا ہے جب اس کی ٹیکنالوجی کو دستیاب ہوئے سات سال مکمل ہو جائیں ، یہ مدت پروڈکٹ کے پہلی بار فروخت کے لیے پیش ہونے کے وقت سے شمار ہوتی ہے۔ناقابل استعمال قرار دی جانیوالی میک بکس میں 2015 کا 11 انچ کا میک بُک ایئر اور 2017 کے میک بُک پروز ،13 انچ اور 15 انچ شامل ہیں۔
ٹیکنالوجی سے متعلقہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بالکل حیرت کی بات نہیں، کیونکہ چند سال پہلے جب ایپل نے ان لیپ ٹاپس کوونٹیج قرار دیا تھا، جو متروک قرار دیے جانے کی پہلی علامت ہوتی ہے ،اب وقت آ گیا ہے کہ دس سال پرانی مشین کو متروک قرار دیا جائے یا اُسے کسی نئی ڈیوائس سے تبدیل کر لیا جائے۔
ایپل کی اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ وہ ناقابل استعمال قرار دی گئی ڈیوائسز کی ہارڈویئر سروس فراہم نہیں کرے گا اور سروس فراہم کرنے والے بھی ان کے پرزے نہیں منگوا سکیں گے۔

Leave a reply