
آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری،ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا فلیگ شپ سمارٹ فون کا تازہ ترین ایڈیشن آئی فون 16 متعارف کرا دیا۔
کیلیفورنیا میں منعقدہ ایونٹ میں متعارف کرایا جانیوالا یہ آئی فون 16 گزشتہ برس کے مقابلے میں کچھ نئے رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔فون کے پشت پر اپ ڈیٹڈ ڈوئل کیمرا کو ایک بار پھر عمودی انداز میں ترتیب دی گئی ہے۔
اس ترتیب کو آخری بار 2020 میں متعارف کرائے جانیوالے آئی فون 12 میں دیکھا گیا تھا۔آئی فون 16 میں متعدد نئی ہارڈویئر تبدیلیاں لائی گئی ہیں، جن میں نئی اے 18 چپ مع 3 نینو میٹر پروسیسر (جو آئی فون 15 کے سی پی یو سے 30 فی صد تیز ہے)، ایکشن بٹن (جو گزشتہ برس کے پرو ماڈل میں پیش کیا گیا تھا) اور پاور بٹن کے نیچے نیا فزیکل کیمرا کنٹرول بٹن شامل ہیں۔
اس نئے ایڈیشن کا جنرل ڈیزائن گزشتہ ایڈیشن جیسا ہی ہے، جس میں مستطیل فریم، پشت پر موجود شیشہ جو میگ سیف وائرلیس چارجنگ ممکن بناتا ہے، فیس آئی ڈی سینسرز یو ایس بی-سی چارجنگ/ڈیٹا پورٹ وغیرہ شامل تھے۔آئی فون 16 ایپل کا پہلا مین سٹرین فون ہوگا، جو اکتوبر میں آنیوالی اپ ڈیٹ کے بعد ایپل انٹیلیجنس کا بیٹا ورژن استعمال کرے گا۔
توانائی بحران ،پیٹرول پرسبسڈی کیلئے اپیلی کیشن تیار
اپریل 1, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایڈہاک جج تعیناتی:(ر)جسٹس مظہر عالم میاں خیل پھررضامند
جولائی 27, 2024 -
لاہور امیر بلاج قتل کیس میں اہم پیش رفت
مارچ 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
| 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
| 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
| 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
| 27 | 28 | 29 | 30 | |||













