
ایپل واچ سیریز 10 متعارف،اس گھڑی کی خاص بات کیا ہے؟صارفین ایپل واچ سیریز 10 کی خوبیاں جان کر دنگ رہ جائیں گے۔
ایپل واچ سیریز 10 کو متعارف کرادیا گیا ہے، جس کی اہم خوبیوں میں تیز رفتاری سے چارجنگ بھی شامل ہے۔ایپل واچ سیریز 10 میں کئی نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں، جن میں نیند کی کمی کا پتا لگانے کا آپشن بھی شامل ہے۔کمپنی نے اس مرتبہ تھوڑا پتلا ڈیزائن پیش کیا ہے اور گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں تھوڑی بڑی سکرینز اور کچھ سافٹ ویئر فیچرز بھی شامل کیے ہیں۔
ایپل واچ سیریز 10 کی خوبیوں میں سب سے اہم فیچر فاسٹ چارجنگ ہے۔ سیریز 10 میں پچھلے شیشے کے نیچے نئی کوائلز ہیں، جو اسے 30 منٹ میں 80 فیصد تک چارج کردیتی ہیں اور مکمل چارج کے بعد 18 گھنٹے بیک اَپ رہتا ہے۔اس کی سکرین بھی قدرے بڑی ہیں جو پلے لسٹ میں گانے کو ٹائپ کرنے اور منتخب کرنے یا بٹن پریس کرنے میں مددگار ہے، جبکہ اس واچ کےنئے سپیکرز بھی کافی پسند کیے جا رہے ہیں ،جو صارف کو ہیڈ فون استعمال کیے بغیر پوڈ کاسٹ، موسیقی یا آڈیو بکس سننے میں مدد دیتے ہیں۔
ڈائیونگ اور ہائیکنگ کے شوقین صارفین کو یہ گھڑی اضافی درست جی پی ایس کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔