
ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر،ایپل کی جانب سے ایک بالکل نئی ڈیوائس آئندہ سال متعارف کرائے جانے کا امکان،ایپل کو آئی فونز، آئی پیڈ زاور میک کمپیوٹرز کی تیاری کیلئے جانا جاتا ہے، تاہم اب یہ ٹیکنالوجی کمپنی ایک نئی ڈیوائس متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
بلوم برگ کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے ہوم پوڈ جیسے سمارٹ ڈسپلے کو ایک نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اس طرح کی ڈیوائس کے حوالے سے لیکس کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں، تاہم بلوم برگ کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کی جانب سے سمارٹ ڈسپلے کو ایک روبوٹیک ہاتھ سے لیس کیا جائے گا۔یہ روبوٹیک ہاتھ ڈیوائس کی سکرین کو گھما سکے گا ،تاکہ صارف کیلئے بہتر نظارہ ممکن ہوسکے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس 2 ورژنز میں دستیاب ہوگی، ایک کم قیمت کا سمارٹ ڈسپلے ہوگا، جس میں فیس ٹائم اور سمارٹ ہوم کنٹرولز جیسے بنیادی فیچرز ہوں گے۔دوسرا ورژن روبوٹیک ہاتھ والا ہوگا، جس کی قیمت زیادہ ہوگی۔ قیمت والا ورژن 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد مہنگا ورژن پیش کیا جائے گا۔ایپل انٹیلی جنس نامی اے آئی ماڈل دونوں ورژنز کا حصہ ہوگا،جس سے صارفین آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کو اس ڈیوائس پر بآسانی استعمال کرسکیں گے۔
چین نے انسانی اڑان کے تصور کو حقیقت کا روپ دیدیا
جولائی 7, 2025میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد سے متعلق حیران کن انکشاف
جولائی 7, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صدرمملکت کےپاؤں میں فریکچر ،دورہ چین ملتوی
نومبر 1, 2024 -
شمالی وزیرستان میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی
جون 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔