ایپل کے آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔ ایپل کا سستا ترین آئی فون اب پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا۔
ایپل کی جانب سے نئے اور سستے آئی فون ایس ای سیریز کی تیاری پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا ہے۔آئی فون ایس ای 4 کے حوالے سے ایک حالیہ لیک میں بتایا گیا ہےکہ یہ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں کافی زیادہ طاقتور ہوگا۔
میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق یہ ایس ای سیریز کا پہلا فون ہوگا، جس میں او ایل ای ڈی سکرین موجود ہوگی جبکہ اس کے حجم میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کو آئندہ برس مارچ سے مئی 2025 کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے،اس سے قبل آئی فون ایس ای 3 کو مارچ 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا، جو اب تک ایپل کا سب سے سستا سمارٹ فون ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 4 میں 6.06 انچ سکرین دی جائے گی، جو ایس ای 3 کی 4.7 سکرین کے مقابلے میں کافی بڑی ہوگی۔اس فون میں اے 18 بائیونک پراسیسر موجود ہوگا۔ایک لیک کے مطابق آئی فون ایس ای 4 بیک سے دیکھنے میں آئی فون 16 جیسا ہوگا،یعنی اس میں آئی فون 16 کی طرح ڈوئل لینس کیمرا سیٹ اپ دیے جانے کا امکان ہے۔
ایسی لیکس بھی سامنے آئی ہیں، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون ایس ای 4 میں ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ فیس آئی ڈی کو دی جائے گی،اسی طرح یو ایس بی سی پورٹ اور فرنٹ کیمرے کیلئے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو بھی آئی فون ایس ای 4 کا حصہ بنایا جائے گا۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
غیرقانونی بھرتیوں کاکیس،پرویزالٰہی پر فردجرم نہ لگ سکی
جولائی 15, 2024 -
انسٹاگرام میں دلچسپ آڈیو فیچر متعارف
جولائی 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔