
آئی فون کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، ایپل کا پہلا حیرت انگیز فولڈ ایبل آئی فون کا سٹائل کیسا ہو گا ؟ نیز ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ۔
ایپل کے حوالے سے اکثر مستند لیکس کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق کمپنی کی جانب سے پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 کے آخر یا 2027 کے شروع میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
کار منگ چی کیو کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بک سٹائل کا ہوگا، یعنی صارفین ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھول یا بند کرسکیں گے۔فولڈ ایبل آئی فون بند ہونے پر 5.5 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا، جبکہ اسے کھولا جائے گا تو اس کی سکرین 7.8 انچ کی ہو جائے گی۔
منگ چی کیو کے مطابق اس آئی فون کی قیمت 2 سے ڈھائی ہزار ڈالرز کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔اتنی زیادہ قیمت کے باوجود تجزیہ کار کے خیال میں ایپل کا یہ مہنگا ترین آئی فون فروخت کے نئے ریکارڈز قائم کرے گا۔
اس سے قبل دسمبر 2024 میں بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بھی بتایا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے بک سٹائل فولڈ ایبل فون سب سے پہلے متعارف کرایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون لچکدار اور ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہو گا اور ہزاروں بار کھولنے بند کرنے سے بھی اسے نقصان نہیں پہنچے گا۔اس کے اندر نیا طاقتور پراسیسر ہو گا، جبکہ کیمرا سسٹم بھی بہترین ہو گا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔