ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون : کب متعارف اور قیمت کیا ہوگی؟

0
3

آئی فون کے شوقین صارفین کیلئے اہم خبر، ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو کب متعارف کروایا جائے گا؟ اوراس کی قیمت کیا ہوگی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ ایک حالیہ اور نئی لیک میں ایپل کے اس منفرد سمارٹ فون کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
لیک کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون اس کمپنی کی تاریخ کا سب سے طاقتور بیٹری والا فون ہوگا۔لیک کے مطابق اس فون میں 5000 سے 5500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔لیک میں فولڈ ایبل آئی فون کی ممکنہ قیمت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
لیک کے مطابق درحقیقت یہ ایپل کا سب سے مہنگا آئی فون ہوگا۔لیک کے مطابق چین میں ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت 15000 یوآن ہوگی جو تقریباً 2090 ڈالرز بنتی ہے، جبکہ دیگر ممالک میں یہ قیمت کم و بیش ہوسکتی ہے۔
آئی فونز کی لیک کے حوالے سے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو کا کہنا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون کو آئی فون 18 سیریز کے ساتھ ستمبر 2026 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔مختلف لیکس کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون میں کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا، جبکہ وہ بک سٹائل کا ہوگا، یعنی صارفین اس فون کے ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھول یا بند کرسکیں گے۔
کچھ رپورٹس کے مطابق پہلا فولڈ ایبل آئی فون کا ڈسپلے 7.9 سے 8.3 انچ تک بڑا ہوسکتا ہے۔یہ فولڈ ایبل آئی فون لچکدار او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا اور ہزاروں بار کھولنے بند کرنے سے بھی اسے نقصان نہیں پہنچے گا، جبکہ اس کے اندر نیا طاقتور پراسیسر ہوگا ،نیزکیمرا سسٹم بھی بہترین ہوگا۔

Leave a reply