
ایپل کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،ایپل کون سی نئی ڈیوائس متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے؟تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کُک کے مطابق ان کی کمپنی رواں ہفتے نئی پراڈکٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ٹِم کک کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ کی جانیوالی ایک مبہم پوسٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ اس ہفتے کچھ ہونے جا رہا ہے۔
ماہرین کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ عین ممکن ہے کہ نئی میک بُک ایئر کی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جائے اوراس اپ ڈیٹ کے مطابق ڈیوائس میں ایپل کی جدید ترین ایم 4 چِپ کے ساتھ اضافی ریم اور مزید ڈسپلیز کے ساتھ استعمال کا آپشن متوقع ہے۔سوشل میڈیا پرٹِم کک کی پوسٹ میں استعمال کی گئی ٹیگ لائنsomething in the air اُس وقت بھی استعمال کی گئی تھی ،جب ایپل نے پہلی بار 2008 میں میک بُک ایئر متعارف کرایا تھا۔
اس کے علاوہ عین ممکن ہے کہ کمپنی کی جانب سے نیا آئی پیڈ ایئر بھی متعارف کرا دیا جائے، تاہم بلوم برگ کے رپورٹر مارک گرمن کے مطابق ایپل سٹورز میں ٹیبلٹ کم دستیاب ہیں اور کمپنی نے طویل تعارفی سیشنز کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے،لہٰذا یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ ڈبل ایئر اناؤنس منٹ کی جا سکتی ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
اکتوبر 11, 2024 -
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
فروری 20, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔