ایپل کے اولین سمارٹ گلاسز آئندہ سال متعارف کروائے جانے کا امکان

ایپل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اولین سمارٹ گلاسز کب متعارف کروائے جائیں گے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
اولین سمارٹ گلاسز بنیادی طور پر ایپل کی جانب سے اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) گلاسز کی تیاری میں پیشرفت کرنا ہے۔ایپل کے اولین سمارٹ گلاسزآئندہ برس 2026 میں متعارف کروائے جائیں گے۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیچرز کے لحاظ سے تو یہ سمارٹ گلاسز میٹا کے رے بین گلاسز سے کافی ملتے جلتے ہوں گے، مگر ایپل برانڈ انہیں دیگر سے منفرد بنائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ گلاسز کیمروں، مائیکرو فونز، سپیکر اور ملٹی ماڈل آرٹی فیشل انٹیلی جنس اے آئی سے لیس ہوں گے۔درحقیقت یہ سمارٹ گلاسز اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اردگرد کے ماحول کو دیکھ کر اس کا تجزیہ کرسکیں گے۔یہ سمارٹ گلاسز ایپل کے وی آر ہیڈ سیٹ ویژن پرو سے مختلف ہوں گے۔
ان سمارٹ گلاسز کے باعث کمپنی نے ایپل واچ ڈیوائسز میں کیمرے کو شامل کرنے کا منصوبہ بھی ختم کر دیا ہے۔یہ سمارٹ گلاسز استعمال کرکے صارفین ایسے متعدد کام کرسکیں گے، جو ابھی سمارٹ فونز سے ممکن ہیں، جیسے میوزک پلے بیک کنٹرول اور ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری Siri سے سوالات پوچھنا وغیرہ۔ ایپل کےسمارٹ گلاسز کے پروٹوٹائپ ماڈلز رواں سال کے آخر تک تیار کیے جاسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایپل اے آر گلاسز کو آئی فونز کے متبادل کے طور پر تیار کرنا چاہتی ہے، مگر ان کی تیاری کب تک ممکن ہوگی ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔
آئی فون 18 سیریز کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟اور کب لانچ ہوگا؟
فروری 14, 2026صارفین کی مشکل آسان:واٹس ایپ ویب پر نئے فیچر متعارف
فروری 13, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس
مارچ 22, 2024 -
واٹس ایپ کا سٹیٹس فیچر میں نیا پرائیویسی چیک فیچر متعارف
جنوری 17, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














