ایپل کے مفت سیٹیلائٹ فیچرز کن ممالک میں دستیاب ہیں؟

0
4

ایپل صارفین کیلئے اہم خبر،ایپل کے مفت سیٹیلائٹ فیچرز کن ممالک میں دستیاب ہیں؟تفصیلات منظر عام پرآ گئیں۔
ایپل کے مطابق اس کا مشہور فیچر ایمرجنسی ایس او ایس بایہ سیٹیلائٹ رواں سال کے آخر تک میکسیکو میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایپل کمپنی کے سیٹیلائٹ سے چلنے والے دیگر ٹولز، جو آئی فون فورٹین اور اس کے بعد آنیوالے تمام ماڈلز پر دستیاب ہیں، کی رسائی مزید ممالک تک بڑھا دی گئی ہے۔
ایپل کے سیٹیلائٹ فیچرز میں ایمرجنسی ایس او ایس، فائنڈ مائی، میسجز اور روڈ سائیڈ اسسٹنس شامل ہیں، جو اس وقت کام آتے ہیں جب صارف وائی فائی یا موبائل نیٹ ورک سے باہر ہوتا ہے۔ان فیچرز کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو کنٹرول سینٹر کھول کر سیٹیلائٹ آپشن پر کلک کرنا ہوتا ہے، جہاں ایپل کا کنکشن اسسٹنٹ دستیاب ممالک اور فیچرز کی تفصیلات بتاتا ہے۔
کیلیفورنیا کے شہر کیوپرٹینو میں قائم یہ ٹیک کمپنی اس وقت تمام سیٹیلائٹ سروسز مفت فراہم کر رہی ہے۔ ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون فورٹین اور آئی فون ففٹین صارفین کو ایک سال مزید ان فیچرز کی مفت سہولت دی جائے گی۔
ایپل کا ایمرجنسی ایس او ایس والایہ سیٹیلائٹ فیچر2025 کے آخر تک آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، میکسیکو ، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، اٹلی، آسٹریا، بیلجیم، جاپان، نیوزی لینڈ، پرتگال، سپین، جرمنی، لکسمبرگ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکا میں دستیاب ہے۔
ایپل کے مطابق اب یہ سیٹیلائٹ فیچرز ان صارفین کیلئے بھی دستیاب ہوں گے، جو کسی ایسے ملک کا سفر کریں ،جہاں یہ سہولیات فعال ہیں، البتہ وہ آئی فونز جو آرمینیا، بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان یا روس میں خریدے گئے ہو، ان پر یہ فیچرز کام نہیں کریں گے۔

Leave a reply