ایپل کے ورچوئیل اسسٹنٹ سری کو گوگل کا جیمینائی اے آئی چلائے گا

0
1

آئی فون کے صارفین کیلئے اہم خبر،2026 میں ایپل کے ورچوئیل اسسٹنٹ (سری) کو گوگل کا جیمینائی اے آئی چلائے گا۔
عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل اپنی ورچوئل اسسٹنٹ سری (Siri) میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے جارہا ہے اور 2026 تک اس میں گوگل کی جدید ترین جیمینائی اے آئی ٹیکنالوجی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ایپل کو کافی عرصے سے اس بات پر تنقید کا سامنا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے اور اپنے صارفین کیلئے زیادہ جدید فیچرز پیش کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔ سری کے نئے ورژن کے حوالے سے بھی توقع تھی کہ جلد متعارف ہوگا، لیکن اب اس کی لانچنگ 2026 تک مؤخر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل اپنے اندرونی اے آئی ماڈلز پر انحصار کرنے کی بجائے گوگل کی مدد لینے پر غور کر رہا ہے، تاکہ سری کو موجودہ حریفوں جیسے اوپن اے آئی، گوگل اور پرپلیکسیٹی کے اے آئی سسٹمز کے برابر لایا جاسکے۔اس سلسلے میں ایپل اور گوگل کے درمیان باضابطہ معاہدہ ہو چکا ، جس کے تحت سری میں جیمینائی اے آئی ماڈل کو آزمائشی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو یہ ٹیکنالوجی آئی فون کے دیگر سافٹ ویئرز، جیسے سفاری براؤزر اور ہوم سکرین پر موجود فیچرز میں بھی شامل کی جا سکتی ہے۔

Leave a reply